پنجاب حکومت کا 25 مئی کے واقعات میں شامل افراد کی گرفتار ی کا حکم

لاہور (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سکیورٹی اسٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات میں شامل افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ملک بھر میں سابق وزیراعظم نے پے در پے جلسے کیا اور اعلان کیا کہ 25 مئی کو لانگ مارچ کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ سے قبل ہی اس وقت کی پنجاب حکومت اور شہباز حکومت نے کریک ڈاو¿ن کیا اور درجنوں رہنماو¿ں سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں