نوشکی، پک اپ گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا، تین افراد زخمی

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی انام بوستان روڈ پر پک اپ گاڑی میں نصب بم دھماکے پھٹ گیا۔ دھماکے سے گاڑی اور قریبی دکانیں متاثر ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک راہگیر معمولی زخمی ہوا ہے۔ بم پک اپ گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔ انام بوستان روڈ پر معظم علی جمالدینی کی پک اپ گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، تاہم وہ خود معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ لیویز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کا کا جائزہ لیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں صدام،سنتیش اور معز شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں