لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کمانڈر 12 کور کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سینئر فوجی اور پولیس حکام کے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ جنرل آصف غفور نے کمانڈ سینٹر میں یوم عاشور کے حوالے سے قائم سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور بہتر سیکورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ سی پی آفس میں 10 محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر قائم کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں