وائس چانسلر کی عدم تعیناتی بولان میڈیکل یونیورسٹی کی تباہی کا باعث بن رہی ہے، ٹیچنگ یونین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ایسو سی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کو دانستہ طور پر گورنر ہاؤس کے ایما پر برباد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی واحد میڈیکل یونیورسٹی تعلیمی اہداف کے حصول میں ناکام رہی، مستقل طور پر وائس چانسلر کی عدم تعیناتی گورنر ہاؤس بلوچستان کی نااہلی یا مذموم مقاصد کا حصول ہے، انکوائری کی جائے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔ میڈیکل یونیورسٹی کو مزید برباد ہوتا نہیں دیکھ سکتے، غریب صوبے کے میڈیکل کے طلبہ کو صوبے میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، ادارہ کسی قسم کی کارکردگی پیش کرنے میں بری طرح ناکام رہا۔ وائس چانسلر کی عدم تعیناتی سے غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات کو دوام دیا جارہا ہے، جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں