سانحہ 8 اگست میں ہم درجنوں ماہرین قانون سے محروم ہوۓ ،میر شفیق الرحمن

جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے سانحہ 8 اگست وکلاء برادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ آٹھ اگست سول ہسپتال کے وکلاء کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، تخریب کاروں نے ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کو نشانہ بناتے ہوئے ہمارے دلوں پر وار کیا۔عدل و انصاف کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے آٹھ اگست کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا. میر شفیق الرحمن مینگل نے مزید کہا کہ آٹھ اگست کو کوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس سے ہم اپنے درجنوں ماہر قانون سے محروم ہوۓ جس کا ازالہ کبھی نہیں کیا جاسکتا۔معاشرے میں حقوق و فرائض کے احساس کو اجاگر کرنے اور عدل و انصاف تک رسائی کو ممکن بنانے میں وکلاء برادری کا کلیدی کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں