شمالی وزیرستان دھرنا، وزارت دفاع نے مذاکرات کیلئے 16 رکنی جرگہ تشکیل دیدیا

پشاور(انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان میں دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کے لیے وزارت دفاع نے جرگہ تشکیل دے دیا۔ 16 رکنی جرگے کی قیادت خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کریں گے۔ جرگے میں سینیٹر مشتاق احمد، پروفیسر ابراہیم، امیر مقام، مولاناعطاالرحمن، ایمل ولی، فیصل کریم کنڈی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ نجم الدین خان، سکندر شیرپاؤ، مرتضیٰ جاوید عباسی اور عبداللہ نگیال بھی جرگے کے ممبران ہوں گے، جرگہ شمالی وزیرستان کے اقوام کے ساتھ مذاکرات کریگا۔ خیال رہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف شمالی وزیرستان میں تین ہفتوں سے دھرنا جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں