بلوچستان بھر میں کینسر کے مریض سرکاری ادویات سے محروم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے کینسر کے مریض سرکاری طور پر فراہم کی جانے والی ادویات کی فراہمی معطل ہوگئی، مریضوں کی وزیراعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری صحت، سیکرٹری سماجی بہبود سے نوٹس لیکر فوری طور پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل۔بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کو بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ کے تحت بی ایم سی اور سینار ہسپتال میں ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں تاہم گزشتہ ایک ماہ سے مریضوں کو ادویات کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر حکام نے بتایا کہ محکمہ سماجی بہبود پر ادویات کی فراہمی کے 10کروڑ روپے واجب الادا ہیں جسکی وجہ سے ادویات فراہم کرنے والوں نے سپلائی روک دی ہے حکام نے بتایا کہ یہ رقم جون میں ریلیز کی جانی تھی تاہم اب تک یہ رقم ادا نہیں ہوئی اور اس حوالے سے اجراءکی گئی سمری کے متعلق بھی معلومات موجود نہیں ہیں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر مریضوں نے بتایا کہ وہ شدید پریشانی کا شکار ہیں انکی ادویات کا ہر ماہ خرچ ایک لاکھ روپے سے زائد ہے جبکہ ادویات نہ ملنے کے باعث انکی حالت خراب ہونے کا اندیشہ موجود ہے مریضوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنا یا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں