اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کو گولی مار دی، صحافی گرفتار

طولکرم:مقبوضہ مغبربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو گولی ماردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جب کہ ایک دوسری کارروائی میں قابض فوج نے القدس سے ایک فلسطینی صحافی کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں دیوار فاصل کیقریب فرعون قصبے میں ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ زخمی فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی۔عینی شاہدین کا کہنا تھاکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی ایک کسان اور وہ اپنے کھیتوں میں کام کے لیے جا رہا تھا کہ قابض فوج نے اس پرگولیاں چلائیں۔ادھر اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں بیت حنینا کے مقام پر ایک فلسطینی صحافی عنان نجیب کو اس کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں