کابل کے علاقے دشت برچی میں بم دھماکا، تین افراد جاں بحق، چار زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ میں 3 افغان شہری جاں بحق دو افغان اہلکاروں سمیت 4 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے کابل شہر کے مغربی ضلع دشت برچی میں الیکٹرانک شناختی کارڈجاری کرنے کے دفتر کے سامنے دھماکہ ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ایک موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد کے باعث کیا گیا۔ افغان حکومت نے دھماکے میں دو اہلکاروں سمیت 4 شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم آزاد ذرائع کے مطابق دھماکے میں 3 شہری جاں بحق اور دو اہلکاروں سمیت 4 زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طورپر پہنچ کرجائے وقوعہ کا گھیراؤ کیا اور ایمبولینس گاڑیوں میں جاں بحق اور زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں