تعلیمی اداروں کو دیوالیہ کرنے کی حکومتی پالیسی مسترد کرتے ہیں، پی ایس ایف بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتون اسٹوڈنس فیڈریشن بلوچستان کے صدر طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو دانستہ طور پر دیوالیہ کرنے کی حکومتی پالیسی کو پشتون ایس ایف یکسر مسترد کرتی ہے صوبائی حکومت فوری طور پر جامعات اور تعلیمی اداروں کیلئے گرانٹ منظور کریںآئی ٹی یونیورسٹی میں گزشتہ ایک ہفتے سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہے ہم انتظامیہ اور اساتذہ سے فوری طور پر تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہے پشتون ایس ایف صوبائی حکومت کی تعلیم دشمن ریاستی پالیسیوں کی بھرپور مخالفت کرتی ہے حکومت ہوش کے ناخن لیں وگرنہ پشتون ایس ایف اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں