دیر میں دھماکے سے فوج کے 2 اہلکار جاں بحق، آئی ایس پی آر

پشاور (انتخاب نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں دھماکے سے فوج کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فوج کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد علی اور سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں