بلوچستان حکومت سیلاب متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کرے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پرےس رےلےز مےں ضلع قلعہ عبداللہ کے مختلف علاقوں مےں طوفانی بارشوں اور سےلابی رےلوں سے ہونےوالی ہلاکتوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور پی ڈی اےم اے سے پرزور مطالبہ کےا گےا ہے کہ وہ متاثرہ عوام کی ہر سطح پر بھرپور مدد کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرے۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ کلی مرور سےدان ماچکہ ماندہ کے ارد گرد اےرےا پرانا مجک ،کلی صالحزئی ، جنگل پےر علےزئی سمےت مختلف دےہات مےں سےلابی رےلوں کے باعث سےنکڑوں مکانات ،باغات ،کھےتی باڑی کے فصلات برباد ہوگئے جبکہ عبدالرحمن زئی بازار کے نزدےک پ±لوں (برجز) کے تباہ ہونے کے باعث آمدورفت کا راستہ بند ہوگےا ہے جبکہ تحصےل قلعہ عبداللہ اور تحصےل گلستان کے بہت سے دےہات مےں سےلابی رےلوں کے باعث غرےب عوام بڑی تعداد مےں متاثر ہوئے ہےں۔ان تمام متاثرہ عوام کی زندگی کی بحالی کےلئے فوری امداد کی اشد ضرورت ہے اور اےماندارانہ بنےادوں پر فوری طور پر سروے کرنے ،شہےد ہونےوالے افراد کے ورثاءکی مالی مدد ، زخمےوں کے علاج اور گھرو ں ،باغات اور فصلات کے تباہ ہونے کا ازالہ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ بےان مےں صوبائی حکومت اور پی ڈی اےم اے پر زور دےا گےا ہے کہ حالےہ طوفانی بارشوں اور سےلابی رےلوں کے باعث ہر ضلع مےں عوام اور زمےنداروں کو بدترےن نقصانات دوچار ہونا پڑاہے صوبائی حکومت اور پی ڈی اےم اے ضلع قلعہ عبداللہ سمےت اےسے تمام اضلاع کو آفت زدہ قرار دےتے ہوئے عوام کے مالی نقصانات کا ازالہ کرنے کےلئے وسےع بنےادوں پر اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں