وزیراعظم کا بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے وزیراعظم دورے کے دوران بریفنگ لیں گے اور متاثرین سے ملاقات بھی کرینگے اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کا دورہ طے تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث ان کے دورے کو منسوخ کردیا گیا اور ایک بار پھر امکان ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کرینگے ضلع قلعہ عبداللہ کے عمائدین اور متاثرین کی جانب سے وزیراعظم سے دورہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں