بھارت کے یوم آزادی پر کوئٹہ میں یوم سیاہ منایا گیا

کوئٹہ (این این آئی)بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اورگوادر سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں یوم سیاہ منایا گیا۔اس حوالے سے کوئٹہ اور گوادر میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ کوئٹہ اور گوادر میں لورزآف بلوچستان کے زیر اہتمام ان احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور دختر کشمیر مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج پاکستان اور کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی 15اگست کے موقع پر عوام سراپا احتجاج ہیں اور باہر نکلے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں