وزیر داخلہ پنجاب نے شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے عمران خان کے جھوٹ کا پول کھول دیا
لاہور (انتخاب نیوز) پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) ہاشم نے اپنی ہی پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جھوٹا ثابت کردیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف پر گرفتاری کے بعد تشدد کرنے کا دعویٰ کیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ شہباز گل پر کئے جانےوالے جسمانی تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت اور کس کے احکامات پر تشدد کیا جارہا ہے؟ اگر اس نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنےکا موقع دیا جانا چاہیے، مگر محض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانے کیلئے پوری ڈھٹائی سے آئین اور تمام قوانین پامال کئے جارہے ہیں۔سابق وزیراعظم کے جھوٹ کا پول اس وقت کھلا جب وزیر داخلہ پنجاب و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ محمد ہاشم ڈوگر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے انتظامات سے مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قیدیوں کی ایک مہینے کی قید کی معافی کا اعلان کرینگے۔


