وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی، وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کرے گی، ملک میں کورونا کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، کورونا صورتحال میں حکومتی اقدامات بھی زیر غور آئیں گے۔کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق ہو گی، کابینہ گزشتہ اجلاس کے ای سی سی فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی، ادارہ شماریات کے رکن کی تعیناتی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ کے سی ای او کی تعیناتی بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔
Load/Hide Comments