سبی، صدیوں پرانا ریلوے ٹریک سیلابی ریلوں سے متاثر، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل
سبی (انتخاب نیوز) کوئٹہ جیکب آباد صدیوں پرانا ریلوے ٹریک بارش اور سیلاب کا زور برادشت نہیں کرسکا بختیار آباد میں کئی کلو میٹر سیلابی پانی کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر جبکہ ہرک کے مقام پر سیلابی پانی نے ریلوے پل کے پیلرز کو بھی متاثر کرڈالا کوئٹہ جیکب آباد ریلوے سروس متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ تاج برطانیہ کے دور میں جیکب آباد براستہ سبی آب گم مچ کولپور کوئٹہ تک ریلوے ٹریک بیچھاکر ریلوے سروس شروع کی گئی، سو سال پرانا ریلوے ٹریک جہاں اپنی مدت پوری کرچکا ہے مگر محکمہ ریلوے کی جانب سے نئے ٹریک کو بیچھانے کا صرف اعلانات ہی ہوتے رہے صدیوں پرانا کوئٹہ سبی جیکب آباد ریلوے ٹریک مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلابی پانی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوا گزشتہ دنوں تلی ندی میں سیلابی ریلے آجانے کی وجہ سے بختیار آباد سے کئی کلومیٹر ریلوے ٹریک زیر آب آگیا سیلابی پانی نے بری طرح ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولیات کے لئے جیکب آباد سبی اور سبی سے جیکب آباد ویگن سروس شروع کی جو کراچی اور پنجاب سے آنے والی مسافر ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کوئٹہ سے سبی بدریعہ ٹرین اور پھر سبی سے جیکب آباد بزریعہ ویگن جبکہ کراچی اور اندروں پنجاب سے کوئٹہ جانے والے مسافروں کو جیکب آباد سے سبی ویگنوں کے زریعے لاکر کوئٹہ روانہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اس دوران محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کھانے اور پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو دودھ اور جوس کی فراہمی کا سلسلہ بھی برقرار رکھا محکمہ ریلوے کی جانب سے بولان میل کی سروس بدھ سے بند کردی جس کی وجہ ریلوے لائن کی مرمت اور سیلابی پانی بتائی جاتی ہے تاہم ہرک کے مقام پر صدیوں پرانا ریلوے پل کے ایک پلرز کو سیلابی پانی نے جزوی نقصان بھی پہنچایا جس کی مرمت کا کام اور پتھر ڈال کر پلز کو مضبوط کرنے کا کام بھی شروع کردیا تاکہ کسی بڑی نقصان سے بچایا جاسکے۔


