کوئٹہ میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری سیل، ہزاروں لیٹر مٹریل ضبط
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جعلساز مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں معروف برانڈز کی جعلی مشروبات تیار کرنیوالی ایک اور فیکٹری سیل کر دی گئی، کاروائی کے دوران برآمد شدہ ہزاروں لیٹر جعلی مشروبات (کولڈرنکس) کو ضبط کرلیا گیا۔ بی ایف اے حکام کے مطابق فیکٹری میں بڑے پیمانے پر ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی مشروبات کی پروڈکشن کی جارہی ہے، فیکٹری سے ہزاروں لیٹر جعلی پیک کولڈ ڈرنکس، مشینری، خالی بوتلیں، جعلی لیبلنگ و مضر صحت کیمیکل اور فلیورز قبضہ میں لے لیے گئے۔ فیکٹری سے ڈیو، اسپرائٹ، فانٹا اور اسٹنگ کی جعلی و مضر صحت کولڈرنکس تیار کرکے مختلف شہروں میں سپلائی کی جارہی تھیں، ابتدائی مرحلے میں فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے مالکان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
Load/Hide Comments


