بلوچستان ,سرکاری سطح پر عید الفطر انتہائ سادگی سے منانے کا فیصلہ
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ صوبائ کابینہ کے اجلاس میں سرکاری سطح پر عید الفطر انتہائ سادگی سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوۓ اراکین کابینہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر بڑے اجتماعات اور عید ملن پارٹیوں کے انعقاد سے اجتناب کیا جاۓ گا تاکہ کورنا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور سماجی فاصلے برقرار رہ سکیں کابینہ کی جانب سے عوام الناس اراکین اسمبلی قبائلی و سماجی معتبرین سے بھی سر کاری سطح پر باقاعدہ اپیل کی گئ ہے کہ عید سادگی سے مناتے ہوۓ اجتماعات اور عید ملن پارٹیوں سے گریز کیا جاۓ اور عوام خود کو کورناوائرس سے محفوظ رکھ کر اپنے خاندان کو بھی اس سے محفوظ بنائیں کابینہ نے کورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد صحتیابی اور وائرس سے جانبحق افراد کی مغفرت کی دعا کی
Load/Hide Comments