کوئٹہ، سریاب روڈ سے انٹر کے طالبعلم امین کو گھر سے لاپتہ کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے سریاب مل کالونی سے گزشتہ رات ایف ایس سی کے طالبعلم امین ولد ممتاز حسن کو گھر سے لاپتہ کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سریاب مل کالونی کے رہائشی امین ولد ممتاز حسن جو ایف ایس سی کا طالبعلم ہے اپنے گھر میں انٹری ٹیسٹ کی تیاری کررہا تھا کہ رات 12 بجے کے قریب کچھ افراد اسے گھر سے اٹھا کر لے گئے۔ امین ولد ممتاز حسن کے اہلخانہ نے واقعے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مقتدر حلقوں سے بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں