باجوڑ میں پولیس پوسٹ پر بم دھماکہ ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی

باجوڑ (انتخاب نیوز) باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق، ایک زخمی۔ اطلاعات کے مطابق باجوڑ تحصیل ماموند علاقہ ڈمو ڈولہ میں پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاںبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور سیکورٹی فورسز اور رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ سیکورٹی ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔علاقے میں سرج آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں