چند افراد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن ادا نہیں کررہے، بی این پی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ایک آئینی ادارہ ہے،چند افرادجان بوجھ کر تین ماہ گزر جا نے کے باوجود کارپوریشن ملاز مین کی پنشن اورتنخواہیں ادا نہیں کر رہے، ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں، پارٹی کے مرکزی عہدیداران ہر فورم پر ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کر یں گے۔ یہ بات بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ زون غلام نبی مری،بارکھان زون کے ضلعی صدر صدیق کھیتران، ضلعی لیبر سیکر ٹری عطا ء اللہ کاکڑنے میٹرو پو لیٹن کار پو ریشن کے ملازمین منظور لالہ،شاہ گل لالہ اور حبیب رحمان بازی اور حضرت خان اور فضل سے انکے دفتر میں ملا قات کے دوران اظہار یکجہتی کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے ملازمین سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے کہا کہ ملا زمین کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے لئے پارٹی کے مر کزی عہدیداروں سے رابطہ کریں گے تاکہ وہ اسمبلی فلور پر میٹرو کارپوریشن کے ملازمین کے تنخواہوں کی بڑھوتری کیلئے آواز بلند کریں اور صوبائی حکومت سے منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر مزدور رہنما ء منظور لالہ،شاہ گل لالہ اور حبیب رحمان بازی اور حضرت خان اور فضل نے وفدکو بتایا کہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں کئی مر تبہ احتجاج اور اعلیٰ حکام سے آگاہ کیا لیکن چند افرادجن میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فنانس سیکرٹری اور بی ایل جی بورڈ سیکرٹری اور چند افسران جان بوجھ کر کارپوریشن پنشن اورتنخواہیں ادا نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خود سوزی اور فاقہ کشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں