بی بی نانی کے مقام پر گیس پائپ لائن پانی میں بہہ گئی، کوئٹہ کو سپلائی معطل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سوئی سدرن گیس حکام کی جانب سے کوئٹہ کے عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بی بی نانی کے پاس 24 قطر کی گیس پائپ لائن پانی میں بہہ گئی ہے، گیس حکام مذکورہ مقام پر پہنچ گئے، پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے گیس پائپ لائن کی مرمت ممکن نہیں۔ انجینئر انور بلوچ کا کہنا ہے اگر پانی کم ہوا تو گیس کو 12 انچ قطر پر شفٹ کردیں گے، اگر پانی کم نہیں ہوا تو مرمت میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں