افغان رہنماؤں کو حاصل سفری پابندیوں کا استثنیٰ ختم

کابل (انتخاب نیوز)سلامتی کونسل نے 13 افغان رہنماؤں کو حاصل سفری پابندیوں کا استثنیٰ ختم کر دیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق چین اور روس کی جانب سے افغان رہنماؤں کی سفری پابندیوں کے استثنیٰ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا۔سلامتی کونسل نے 2011 میں 135 افغان رہنماؤں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔13 افغان رہنماؤں کو دیگر ملکوں کے حکام سے ملاقاتوں کے لیے سفری استثنیٰ دیا گیا تھا۔اس کے بعد جون میں سلامتی کونسل کی افغانستان سے متعلق کمیٹی نے 2افغان وزرائے تعلیم کو حاصل استثنیٰ ختم کر دیا تھا۔واضح رہے کہ افغان وزرائے تعلیم کا سفری پابندی سے استثنیٰ رجیم چینج کے بعد خواتین حقوق کی پامالی پر ختم کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں