سبی اور کوہلو میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ، متعدد مکانات منہدم، زمینی رابطہ منقطع

سبی، کوہلو (انتخاب نیوز) سبی اور کوہلو میں بارش اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سیلابی ریلوں میں متعدد مکانات منہدم، فصلیں برباد ہوگئیں، لوگ آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ سبی سمیت گردونواح میں و قفہ وقفہ سے جاری بارشوں سے معمولات زندگی بھری طرح متاثر ہوگئی ہیں، تیز بارشوں اور بارانی پانی آنے سے سبی کے بیشتر علاقوں کو سخت متاثر کردیا ہیں، کچے مکانات کو شدید نقصان کے علاؤہ گھروں کے دیواریں منہدم ہوگئے۔ سبی شہر دیہاتوں میں ہنگامی صورتحال برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطاق تین روز سے شروع ہونے والی وقفہ وقفہ سے جاری ہلکی وتیز بارش نے سبی شہر سمیت گردونواح گاؤں دیہات میں جل تھل کردیا۔ شہر کے تمام علاقوں کے گلی کوچے ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔سبی کے علاوہ گودی محلہ میں میونسپل کمیٹی کے ملازم سنی مسیح جبکہ فتح خان باروزئی اسٹریٹ میں بے روزگار عبدالصمد کے گھر کے کمروں سمیت دیواریں منہدمہ ہوگی جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی و مشکلات درپیش ہے سبی کوئٹہ شاہراہ متعدد بار بند ہونے کی وجہ سے اخبارات کی ترسیل بھی متاثر ہوئی جس سے روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو کئی کئی گھنٹے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جبکہ زرعی زمینوں اور تیار فصلات کو سیلاب بہا کر لے گیا۔سبی کے دیہی علاقوں کے رابطہ سڑکیں بھی بند ہونے سے وہاں کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں دوسری طرف ضلعی انتظامیہ میونسپل کمیٹی کے حکام اور مشنری متاثریں علاقوں میں متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ تاہم پی ڈی ایم اے کی جانب سے کسی بھی قسم سرگرمیاں کئی بھی دیکھائی نہیں دے رہا۔ جبکہ انتظامیہ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں صورتحال کنٹرول کرسکے۔ علاوہ ازیں کوہلو کے مختلف علاقوں میں بارشیں اور سیلاب سے تباہ کاریاں سینکڑوں کچے مکانات تباہ ہوگئے سیلاب نے ہزاروں افراد سے گھروں کی چھت چھین لی کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلاب تباہی کے داسنے چھوڑگیا سینکڑوں کچے مکانات ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں لوگوں کی جمع پونجی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے مواصلاتی نظام درہم برہم کئی بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئے سڑکیں بہ گئیں مختلف علاقوں کا تاحال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہے سیلابی ریلوں کی پانی فصلوں میں داخل ہونے سے کروڑوں روپے کی کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوگئیں ہیں مختلف علاقوں کے سیلاب متاثرین میں خیمے اور راشن پہنچادی گئی ہیں کوہلو کو سبی ملانے والی قومی شاہراہ مختلف جگہوں پر لینڈسلائنڈنگ اور مختلف حصے سیلابی ریلے میں بہ جانے کوہلو کا اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہے جبکہ کوہلو کو پنجاب ملانے والی بین الصوبائی فورٹ منرو کے مقام پر لینڈسیلائنڈنگ کی وجہ سے پچھلے چاردنوں سے بند ہونے سے کوہلو کا پنجاب سے زمینی رابطہ مکمل طور پر کٹ چکا ہے جس کی وجہ سے ضلع میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے پچھلے چاردنوں سے جاری بارشوں سے مزید سینکڑوں مکانات گرگئے جبکہ پچھلے چاردنوں سے جاری بارشوں نے سیلاب متاثرین کی مشکلاتوں میں مزید اضافہ کردیا سیلاب متاثرین ابھی تک اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور ملبے کے ڈھیروں سے اپنے سامان نکالنے میں مصروف ہیں بارش سے متاثرین نے وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ہماری مدد کریں ہمیں خیمے فراہم کریں تاکہ اپنے معصوم بچوں کی حفاظت کرسکے متاثرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ بااثر اور سفارش کو ترجیح دے رہا جن کی مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں