بارش اور سیلاب کے باعث سندھ، بلوچستان میں ہنگامی حالت کا نفاذ، ادارے الرٹ

کوئٹہ، کراچی (انتخاب نیوز) ملک بھر میں بارش اور سیلابی صورتحال، صوبوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ۔ بلوچستان سمیت ملک بھر میں بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ بلوچستان میں شدید بارشیں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ تمام اداروں کو الرٹ کردیا گیا، عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیا گئیں۔ صوبے میں ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی مشینری کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔ ہسپتالوں میں عملے کو حاضر رہنے کی ہدایت، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں سرکاری اداروں کو بروقت مدد اور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ سیکرٹری صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ ڈی جی آفس میں آپریشن سیل کو فعال کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے طبی عملے کو الرٹ کردیا گیا۔ ہنگامی صورت میں متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیمیں بھجوائی جائیں گیا، مختلف امراض کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ سندھ حکومت نے صوبے کے 23 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ حیدر آباد، ٹھٹھہ بندین، جامشورو، مٹیاری، میرپور خاص دادو، عمرکوٹ، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، کشمور، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور ملیر بھی آفت زدہ قرار دے دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں