انتظامیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہے، ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہے، بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم اے کا ریسکیو، ریلیف اور ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر امدادی سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی امدادی ٹیمیں تمام متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں،مصیبت میں پھنسے اپنے لوگوں کی بروقت امداد اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے تمام وسائل بروئے کار لاکر اپنے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں