عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے بنی گالہ سے غائب

اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے بنی گالہ سے غائب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے عمران خان کی گرفتاری کے آرڈر جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عمران خان بنی گالہ سے غائب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا۔ پولیس کی اضافی نفری اور ایف سی اہلکار بھی موقع پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان بھی اسی چوک پر جمع ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر گرفتاری سے بچنے کے لیے خیبر پختونخوا یا لاہور چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں