گوادر لاپتہ 5 نوجوانوں کو 24 گھنٹے کے اندر بازیاب کرایا جائے، حق دو تحریک

گوادر (بیورورپورٹ) اگر 24 گھنٹے کے اندر گوادر سے لاپتہ 5 نوجوانوں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا واضح اور دو ٹوک اعلان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے حال ہی میں گوادر سے نوجوانوں کو لاپتہ کرنے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے لیکن بجائے اس مسئلے کو حل کرنے کے اس کو مزید گمبھیر بنایا جارہا ہے، پھر ہماری ماو¿ں کو تڑپایا جارہا ہے، 14 اگست سے اب تک گوادر سے پانچ بچوں کو لاپتہ کیا گیا ہے، جن میں اکثر بچے ہیں۔ لاپتہ کرنے والو کیا تم لوگ ملک کی خدمت کررہے ہو یا کیا تم ملک سے محبت کرتے ہو؟ بالکل نہیں بلکہ تم ملک کے سب سے بڑے دشمن ہو جو اس حساس ترین مسئلے کو حل کرنے کے بجائے مزید گمبھیر بنا رہے ہو انھوں نے کہا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر گوادر سے لاپتہ بچوں کو بازیاب نہیں کیا گیا تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں