عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس دینے پر اتفاق، لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے خاتون سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے رجسٹرار کے نوٹ پر معاملے کا نوٹس لیا ہے اور اس کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، ہائی کورٹ کے تمام ججز نے مشاورت کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں عمران خان کو جلد شوکاز نوٹس جاری ہونے کا امکان ہے۔ لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی کل سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں