روس یوکرین جنگ، عالمی غذائی قلت کا خطرہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے خبردارکیا ہے کہ دنیا بھر میں اجناس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی کے لیے روس سے اجناس کا منڈیوں تک پہنچنا ضروری ہے۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ترکی کے دارالحکومت میں صحافیوں سے گفتگو میں روس اور یو کرین جنگ کے باعث اجناس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ یو کرین اور روس سے زیادہ خوراک اور کھاد حاصل کرنا بہت ضروری ہے تاکہ اجناس کی منڈیوں میں مزید سکون آئے اور صارفین کے لیے ان کی قیمتیں کم ہوسکیں ، جب کہ گزشتہ برس ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں جو معاہدہ طے پایا تھا،اس کے تحت یوکرین سے پہلی کھیپ ترکیہ پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں