اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ،217 روپے 70 پیسے کا ہو گیا
کراچی(انتخاب نیوز)امریکی ڈالر کچھ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر میں اتار چڑھا ﺅکے باعث غیر یقینی صورتِ حال کا شکار رہنے کے بعد ایک بار پھر باڑان بھرنے لگا۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 217 روپے 70 پیسے کا ہو گیا ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے کا ہو گیا ۔ ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 404 پوائنٹس اضافے کے بعد 43230 پر آ گیا۔
Load/Hide Comments


