اسمبلی چوک کی بندش، مظاہرین اور عوام کے درمیان جھگڑا، بلوچستان حکومت کا نوٹس
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ صوبائی مشیر داخلہ میرضیا اللہ لانگو کا احتجاج کے باعث اسمبلی چوک کی بندش کا نوٹس لے لیامشیر داخلہ نے مظاہرین کی عام عوام کے ساتھ ہاتھاپائی اورلڑائی جھگڑے کا بھی نوٹس لے لیا محکمہ داخلہ نے لاپتہ افراد کے احتجاج کے حوالے سے اجلاس بھی بلالیا ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو شاہراہ کی بندش کے حوالے سے فوری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔میر ضیاللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکام سے معاملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے،لاپتہ افراد کے احتجاج کے معاملے پر حکومتی سنجیدگی سے غور کررہی ہے وزیراعلی ٰبلوچستان سے لاپتہ افراد کے احتجاج کے معاملے پر بات چیت ہوئی ہے،لاپتہ افراد کا جوڈیشل کمیشن سے متعلق مطالبہ پورا کرلیا ہے،حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنا لیا ہے اب احتجاج کرناسمجھ سے بالاتر ہے احتجاج کی آڑ میں عوام کو تکلیف اور پریشان کرنا درست عمل نہیں ہے،اس وقت بلوچستان میں بارشوں اورسیلابی صورتحال کے باعث صورتحال گمبھیر ہے،حکومت کی تمام توجہ مشکل میں پھنسے عوام کی جانب مبذول ہے۔


