فوج کیخلاف مہم، مختلف شہروں سے 12 مرکزی ملزمان گرفتار

اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، کراچی (انتخاب نیوز) فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے قانون کا شکنجے میں آگئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی نے مذموم مہم میں ملوث 12 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ریٹائرڈ آفیسر کی گرفتاری کے لئے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مہم میں ملوث 2 ہزار 200 ملزمان کو نوٹس بھجوائے گئے ہیں جبکہ متعدد کیخلاف مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور سے 3، فیصل آباد سے 4، گوجرانوالہ سے 2ملزمان جبکہ کراچی، اسلام آباد اور ڈی آئی خان سے بھی 5 گرفتاریاں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں