گرمی کی لہروں اور بارش کی مسلسل کمی کے با عث یورپ میں شدید خشک سالی

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کی شدید لہر سے یورپ میں شدید خشک سالی کی صورتحال بدترین ہو گئی ہے،گزشتہ روزیورپی یونین کی عالمی خشک سالی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں مئی سے اگست تک مسلسل گرمی کی لہروں اور بارش کی مسلسل کمی کے با عث زمینی مٹی خشک ہونے کے خطرے کو اجاگر کیا ہے،رپورٹ میں انتباہ کیا گیا ہے کہ شدید گرمی سے یورپی یونین کا تقریبا نصف علاقہ خشک سالی کے خطرے سے دوچار ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکڑتے ہوئے دریا اور پانی کے کم ہوتے ذرائع پاور پلانٹس میں توانائی کی پیداوار کو متاثر کر رہے ہیں ا و ر دن بدن فصلوں کی پیداوار بھی کم ہوتی جا رہی ہے ،یورپی کمیشن کے مشترکہ تحقیقی مرکز کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سال کے آغاز سے یورپ کے کئی علاقوں کو متاثر کرنے والی شدید خشک سالی اگست میں مزید صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے،اٹلی، اسپین، پرتگال، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، بیلجیم، آئرلینڈ، لکسمبرگ، رومانیہ اور ہنگری اس کے علاوں غیر یورپی یونین ممالک برطانیہ، سربیا، یوکرین اور مالڈووا میں بھی بڑھتے ہوئے قحط سالی کے خطرے کی پیش گوئی کی گئی ہے،حالیہ بارشوں نے یورپ کے کچھ خطوں میں خشک سالی کی بگڑتی صورتحال کو کچھ کم کر دیا ہے،رپورٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ یورپی یونین کے بحیرہ روم کے بعض حصوں میں نومبر تک معمول سے زیادہ گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں