مستونگ پڑنگ آباد واقعے کیخلاف احتجاج عارضی طور پر مؤخر، دو لاشیں مل گئیں، 4 افراد تاحال لاپتہ

مستونگ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کراچی شاہراہ 8 گھنٹے کے بعد ٹریفک کے لیے بحال۔ پڑنگ آباد کلی شادی خان واقعے کیخلاف روڈ بلاک کیا گیا تھا، مظاہرین کی جانب سے روڈ بلاک و احتجاج عارضی طور پر موخر کردیا گیا۔ علاوہ ازیں پڑنگ آباد کے علاقے کلی شادی خان میں سی ٹی ڈی آپریشن میں لاپتہ کیے گئے 8 افراد میں سے 2 نوجونوں کی لاشیں جبکہ صالح محمد شاد سمیت 2 زخمیوں کو چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی کے حوالے کردیا گیا جبکہ 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف آف بیرک و سابق صوبائی وزیرنواب محمد خان شاہوانی کی صوبائی وزیر داخلہ سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام سے ملاقات و رابطوں کے بعد سی ٹی ڈی نے 8 افراد میں  جن میں سے صلاح الدین اور سلمان شاہوانی کی لاشیں، جبکہ پروفیسر صالح محمد شاد اور انکے بھائی گل محمد شاہوانی کو زخمی حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو نواب شاہوانی کے حوالے کیا جائے گا۔جبکہ چیف عطاء اللہ بلوچ ایڈووکیٹ سمیت 4 افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں