پنجگور میں انٹر نیٹ نہ ہونے سے بارڈر پر تصدیقی عمل سست روی کا شکار
پنجگور(انتخاب نیوز) پنجگور ایران بارڈر کے کاروباری لوگوں نے کہا ہے کہ پنجگور سینٹر میں انٹرنیٹ و بجلی کی کمزور سہولت کی وجہ سے گاڑیوں کے بارڈر انٹری تاریخ کا تصدیقی عمل سست روی کا شکار ہے، گھنٹوں تک لائن میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں گاڑیوں کی تصدیق تاریخ پاک الرٹ میسج موبائل فون کے ذریعے ملتے تھے جس کی وجہ سے ہمیں گھر بیٹھے معلوم ہوجاتا تھا لیکن اب یہ میسجز کسی کو ملتے ہیں کسی کو نہیں ہے انکی درستگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سینٹر میں سہولتوں کے فقدان کا نوٹس لے کر کاروباری لوگوں کو آسانی فراہم کرے۔
Load/Hide Comments


