عابد شیر علی مجھے ذمہ دار نہ ٹھہرائیں، پیٹرولیم اور بجلی بلوں پر اضافہ وزیراعظم نے لگایا، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) لیگی رہنماعابدشیر علی مجھے ذمہ دار نہ ٹھہرائیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور بجلی بلوں پر ایف پی اے، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے لگایا ہے، تمام فیصلوں میں اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔ جمعہ کے روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کی جانب سے بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کی جانب سے وزیر خزانہ پر شدید تنقید کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو یا بجلی بلوں پر فیول پرائس ایڈجسمنٹ لاگو کرنا ہو یہ وزیر اعظم کا اختیار ہوتا ہے اور وزیر اعظم کی رضامندی کے بعد یہ لاگو کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے تلخ فیصلوں پر حکومت میں شامل تمام اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا جاتا ہے میں ان فیصلوں کا ذمہ دارنہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں