وزیر اعظم بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقہ جعفر آباد پہنچ گئے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے آج بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جعفر آباد پہنچ گئے اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پروزیراعلٰی بلوچستان قدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے کی گئی کوششوں پر بریفنگ دی ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف دورہ قطر سے واپسی کے بعد مسلسل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب زدگان سے ملاقات کے بعد حفیظ آباد، گابی خان، قادر پور اور شکارپور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی فضائی دورہ کریں گے۔
Load/Hide Comments


