حب، کسٹم کا غیر ملکی چھالیہ سے بھرے کنٹینر پر چھاپہ، اسمگلرز کی فائرنگ سے اہلکار زخمی
حب (نمائندہ انتخاب) حب مغربی بائی پاس کسٹم کا غیر ملکی چھالیہ سے بھرے کنٹینر پر چھاپہ، اسمگلرز کی فائرنگ سے کسٹم اہلکار زخمی ہو گیا ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو افراد کو گرفتار کر کے دو کاریں اور غیر ملکی چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادیا گیا زخمی کسٹم اہلکار کراچی اسپتال منتقل پکڑے گئے دونوں افراد کو صدر پولیس نے تحویل میں لے لیا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ حب صدر تھانہ پولیس کی آنکھ اور ناک کے نیچے تھانہ کے قریب ہی غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاءکے ذخیرہ کرنے کے گودام سے غیر ملکی چھالیہ اور دیگر ممنوعہ اشیاءسے ایک کنٹینر لوڈ کر کے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ خفیہ اطلاع ملنے پر گڈانی کسٹم کھرکھیڑہ چیک پوسٹ کے موبائل یونٹ اہلکاروں نے تعاقب کے بعد حب مغربی بائی پاس پر قائم پولیس چیک پوسٹ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر کسٹم اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی چھالیہ اور دیگر نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ اشیاءسے بھرے کنٹینر کو روک کر اپنی تحویل میں لینے کی جیسے ہی کوشش کی تو مذکورہ کنٹینر کے تعاقب میں آنے والی ایک ویگو گاڑ ی میں سوار افراد نے کسٹم موبائل گاڑی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں کسٹم اہلکار مشتاق موندرہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر قریبی پولیس چیک پوسٹ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد حب ندی میں فرار ہونے کی کوشش کرنے دو کار سوار افراد عابد اچکزئی ساکن حال نیول کالونی کراچی اور ولی محمد ساکن حال نیول کالونی کراچی کو حراست میں لیکر اکے زیر استعمال دو کاریں بھی تحویل میں لے لی گئیں پولیس اور کسٹم حکام کے مطابق کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان سمیت کنٹینر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ موقع سے ضبط کئے گئے غیر ملکی چھالیہ سے بھرے کنٹینر کو کسٹم اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لیکر گڈانی کسٹم ہاﺅس منتقل کردیا جبکہ زیر حراست دو فراد اور کاریں آخری اطلاعات آنے تک صدر تھانہ پولیس کی تحویل میں تھے جن پر کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات قائم کرنے کا عندیہ دیا گیاہے۔


