اورماڑہ کوسٹل ہائی وے ٹو تاک بل بارشوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مکران (انتخاب نیوز) اورماڑہ کوسٹل ہائی وے ٹوتاک بل اورماڑہ روڈ حالیہ بارشوں سے جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور سفر کے قابل نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی محکمہ ماہی گیری کے سیکرٹری آدم قادر بخش نے اپنے جاری ایک بییان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اورماڑہ ٹو تاک روڑ اب سفر کے قابل نہیں ہے اور حالیہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ عمانی گرانٹ سے تعمیر شدہ کوسٹل ہائی وے تاک اور تاک سے بل سیکونی مل قلندری افاد کے پروجیکٹ سے تعمیر ہونے والا روڈ ناقابل سفر ہے ایکسئین بی اینڈ آر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روڈ کا سروے کرکے ٹوٹے ہوئے روڈ کی مرمت کی جائے تاکہ علاقے کے لوگ آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں کیونکہ شہر جانے کے لئے یہ واحد راستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں