خضدار میں سیکورٹی فورسز اور شہری کی گاڑی پر بم حملے، 2 افراد زخمی
خضدار (نمائندہ انتخاب) شہر میں یکے بعد دیگر دو دھماکے، دو افراد زخمی، سیکورٹی فورسز کے قریب شاہراہ پر دستی دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں، دوسرا دھماکہ شہری کی گاڑی کے قریب ہوا، نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، جعفرآباد ندی کے قریب دستی دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خضدار میں دو دھماکے ہوئے، پہلا دھماکہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرا دھماکہ شہری عامر غلامانی کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے باعث 2 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دونوں جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی ، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
Load/Hide Comments


