کوئٹہ ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کے دھرنے کو 39 دن مکمل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت واقعے کیخلاف کوئٹہ ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کے دھرنے کو 39 دن مکمل ہوگئے۔ کل سعید احمد کی جبری گمشدگی کو نو سال مکمل ہونے پر اسکی والدہ کی اپیل پر ایک واک نکالی جائے گی۔ لواحقین نے ایک اعلامیے میں اعلان کیا تھا کہ وہ 30 اگست بروز منگل شام چار بجے دھرنے کے مقام پر جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کررہے ہیں، جس میں انسانی حقوق پر کام کرنے والے لوگ اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا جیسا کہ بارشوں کی وجہ سے پورا بلوچستان متاثر ہوا ہے، راستے بند ہیں تو ہم کچھ مقررین کو آن لائن بھی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ کے با شعور اور تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سیمینار میں شریک رہیں اور ان کے اس جاری احتجاجی پروگرام میں ساتھ دیں۔ جبکہ اسی دن تیس 30 اگست کو شام چار بجے سے رات بارہ بجے تک ایک سوشل میڈیا مہم بھی کال کی گئی ہے، جس میں#EndEnforcedDisappearances کا ھیش ٹیگ استعمال میں لایا جائے گا۔


