وفاقی اکائی کیلئے محکوم قوموں کے تاریخی حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا، نواب رئیسانی

کوئٹہ (آن لائن) چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ وفاق کو مضبوط یکجا کرنے کیلئے ملک بھر میں بسنے والی محکوم قوموں کے تاریخی حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ لالا فہیم بلوچ کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کرنے سے بلوچستان میں قابل نفرت فعل دہرایا جارہا ہے۔ ان خیالات کااظہار نواب اسلم خان رئیسانی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کو یکجا رکھنے کیلئے یہاں بسنے والی محکوم قوموں کی تاریخ حقوق کو تسلیم کرنا ہوگا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ جماعتی سیاست وفاق کو اکٹھا رکھ سکتی ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ بلوچستان سے لالا فہیم بلوچ کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کرکے بلوچستان میں قابل نفرت فعل دہرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے بہت طاقتور ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مہربانیاں خاکی انسان کے زور سے بہت زیادہ طاقت رکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں