لالا فہیم بلوچی ادب کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے، گمشدگی قابل مذمت ہے، ڈاکٹر مالک
گوادر (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صحافی اور پبلشر فہیم بلوچ کے اغوا نما گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اپنے ٹوئیٹ میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ لالا فہیم بلوچ ایک ادب دوست شخص ہے اسکی جبری گمشدگی قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ لالا فہیم بلوچ بلوچی ادب کے فروغ کے لیے کام کررہا ہے اسکی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لالا فہیم بلوچ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
Load/Hide Comments


