ہنہ اوڑک سڑک جزوی طور رپر بحال، خروٹ آباد پل منہدم

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے نواحی علا قے ہنہ اوڑک میں سیلاب سے متاثرہ سڑک جزوی طور رپر بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ضلعی انتظامیہ نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اشتراک سے کوئٹہ کے نواحی علا قے ہنہ سے اوڑک میں سیلاب سے متاثرہ سڑک کو جزوی طور رپر بحال کر دیا جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے کھول دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہنہ اوڑک میں سڑک سیلا ب ریلے کے باعث بہہ گئی تھی۔علاوہ ازیں خروٹ آباد پل مکمل طورپر منہد م جبکہ بی ایم سی پل کا ایک حصہ بیٹھنے کسی بھی وقت گرسکتا ہے،عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے سبب خروٹ آباد میں پل مکمل طورپر منہدم ہوچکا ہے،جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اس سے قبل بی ایم سی پل بھی کریک ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت گرسکتا ہے اسکے علاوہ کوئٹہ کے بہت سے پلوں کو سیلابی ریلوں کے سبب شدید نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں