بلوچستان بھر میں پانچ روز سے بجلی اورگیس بند، مواصلاتی نظام معطل، معمولات زندگی متاثر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) قلات، نوشکی، چاغی دالبندین،نال، جھل مگسی سمیت ضلع بھر میں پانچویں روز بھی بجلی بند، موبائل نیٹ ورک بند۔ قلات میں پانچ روز بجلی مکمل طور غائب ہونے سے پانی نا پید ہو گیا، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ قلات میں گزشتہ پانچ روز سے بجلی غائب ہے جسکی وجہ شہر میں پانی کی شدید قلت پیداہوگئی ہے شہری پانی کی بوند بوند کوترس گئے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے تمام واٹر سپلائی اسکیمز بند ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نوشکی، چاغی دالبندین سمیت ضلع بھر میں پانچویں روز بھی بجلی بند، موبائل نیٹ ورک بند۔ ضلع کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع، پانی کی قلت بحران اختیار کرگیا۔ رخشان ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ساتھ چاغی ضلع میں گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی بندش سے پانی قلت انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے، پانی کی سپلائی کا تمام ذریعہ بجلی کے ساتھ منسلک ہے، بجلی پانچویں روز بھی بند ہونے کی سبب کاروبار معمولات زندگی ہے۔ دوسری جانب لوگوں کے گھروں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ادھر مواصلاتی نظام بند ہونے کی وجہ سے ضلع کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع ہے۔ صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا ہورہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر رخشان ڈویژن چاغی ضلع کے بجلی بحال کی جائے، عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے، لوگ ایک بوند پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔ جھل مگسی سیلاب بہہ جانے والے راستے تاحال بحال نہیں ہوسکے،جھل مگسی سٹی سے اوستہ محمد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ،خضدار اور گنداواہ ملانے والی روڈ راستے بحال نہیں ہوسکے علاوہ جھل مگسی سٹی اور دیہاتوں کے راستے بھی منقطع ہیں۔گنداواہ سے جیکب آباد کا راستہ بھی بھی بند ہے گنداواہ سٹی سے نواحی درجنوں دیہاتوں کا راستہ ابھی تک منقطع ہیں دیہاتوں کے رہنے والے عوام عدم خوراک کی کی دنوں سے شکار ہے۔سینکڑوں کی تعداد مریض تڑپ رہے ہیں۔بھوک افلاس اور بیماریوں کیوجہ سے اموات ہوسکتے ہیں۔ نال میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت عوام پینے کے صاف پانی کی حصول کیلے سرگرداں،دوسری طرف موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے علاقوں میں رابطہ منقطع اتنے دن گزرنے کے باجود ابھی تک بجلی بحال نہ ہوسکا،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ نال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نوٹس لے کر بجلی فراہم کرکے عوام کے مشکلات کا خاتمہ کردیں۔


