سانحہ 12 مئی ایک آمر کی جانب سے اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر درندگی کا مظاہرہ تھا‘بلاول بھٹو
لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ سانحہ 12 مئی کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں،یہ سانحہ ایک آمر کی جانب سے اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر درندگی کا مظاہرہ تھا۔ملکی تاریخ کا اس سیاہ ترین دن پر شہید کیئے گئے افراد میں اکثریت پیپلز پارٹی کے جیالوں کی تھی۔سانحہ 12 مئی کے شہدا کے ورثا کو تاحال عدلیہ سے انصاف نہ ملنا باعثِ تشویش ہے۔شہدا کے خون سے انصاف میں مزید کتنی دہائیاں لگائی جائیں گی،یہ مقدمہ بدترین سست روی کا شکار ہے، کیا انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، آزاد عدلیہ اور عوام کو بلاامتیاز انصاف کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔پیپلز پارٹی سانحہ 12 مئی کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی۔
Load/Hide Comments