کوئٹہ، چھٹے روز بھی گیس، بجلی اور مواصلاتی نظام معطل، زندگی مفلوج
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں میں چھٹے روز بھی گیس اور بجلی کی فراہمی معطل۔ اطلاعات کے مطابق شہر میں بجلی کی سپلائی، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی شدید متاثر ہے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس بھی بدستور معطل ہے، شہر میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہوئے ہیں جبکہ بولان میں بھی پل گرنے سے ٹرین سروس معطل ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ محکموں کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلابی پانی کی وجہ سے بحالی کے کاموں میں مشکلات درپیش ہیں۔ نامساعد حالات اور ہنگامی صورتحال میں بحالی کے کام میں مصروف ہیں، کوشش ہے کہ متاثرہ اضلاع میں بجلی، گیس اور مواصلاتی نظام جلد بحال کیا جائے۔
Load/Hide Comments


