باجوڑ، یوسف آباد میں بم دھماکہ، سیکورٹی اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
پشاور (انتخاب نیوز) باجوڑ یوسف آباد کے قریب بم دھماکہ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق باجوڑ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار مجاہد جاں بحق جبکہ اہلکار عبداللہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 باجوڑ میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کیا۔
Load/Hide Comments


